سعودی عرب: رمضان میں معمول سے زیادہ بارش کی پیش قیاسی

   

جدہ : سعودی عرب میں رمضان کے دوران معمول سے زیادہ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسمیات کے ایک تجزیہ کار کے مطابق سعودی عرب کے کئی علاقوں میں رمضان کے دوران بارش زیادہ ہوگی۔سعودی اخبار سے بات کرتے ہوئے عقیل العقیل نے کہا کہ رمضان کے آغاز میں ملک کے شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں موسم معتدل رہے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں برس رمضان موسم بہار میں آ رہا ہے لہذا ہوا میں نمی کا دباؤ بڑھ جائے گا جبکہ درجہ حرات بھی معمول سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مکہ اور ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت رمضان کے آخر میں بڑھے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں رمضان 23 مارچ سے شروع ہوجائیں گے، گو کہ حتمی تاریخ کا اعلان 22 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔