سعودی عرب: طبی عملہ بغیر وضو کے نماز پڑھ سکتا ہے: مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ

,

   

ریاض (سعودی عرب): طبی عملہ جن میں ڈاکٹرس، نرسیس اور دیگر میڈیکل اسٹاف شامل ہیں، کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر بغیر وضو کئے بھی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں اس کی گنجائش ہے۔ یہ فتویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی کی جانب سے جاری کیاگیا ہے۔ سعودی فتویٰ کمیٹی کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ متفقہ طورپر فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔

فتوی میں کہا گیا ہے کہ بعض ناگزیر حالات میں ڈاکٹرس اور دیگر طبی عملہ کو وضو کئے گئے بغیر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔