امریکی سفارتخانہ کا اعلان،خلاف وزیر پر قانونی کارروائی کا انتباہ
ریاض۔ 13؍اکتوبر ( ایجنسیز )سعودی عرب میں حملوں کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔ امریکی سفارتخانہ نے یہ مشورہ دیا ہے ۔سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ سعودی وزارت داخلہ نے میزائل اور ڈرون حملوں کی معلومات شیئر کرنے سے متعلق خبردار کیا ہے۔ ریاض سے امریکی سفارتخانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل و ڈرون حملوں اور متاثرہ مقامات کی معلومات شیئر کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔امریکی سفارتخانہ کے بیان کے مطابق حالیہ واقعات کی تصاویر بنانے پر امریکی شہری حراست میں لیے گئے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں موجود امریکی شہری سعودی قوانین پر عمل کے پابند ہیں۔پچھلے دنوں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ریاض انٹرنیشنل ایرپورٹ پر حملے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خبریں گشت کررہی تھیں جن میں کئی افواہیں بھی تھیں جس پر امریکی سفارتخانہ نے یہ ہدایت جاری کی۔