سعودی عرب میں حوثی باغیوں کا حملہ

   

ریاض ۔ یمنی حوثی باغیوں کے ایک حملے میں سعودی عرب میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ حملہ جمعہ کو رات گئے سرحدی شہر جازان میں کیا گیا اور اس میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والا ایک شخص سعودی ہے جبکہ دوسرا یمنی۔ زخمیوں میں سے 6 کا تعلق سعودی عرب ہی سے ہے جبکہ ایک بنگلہ دیشی شہری ہے۔ قبل ازیں سعودی عسکری قیادت میں افواج نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی قیادت میں کولیشن فورسز کے مابین جنگ جاری ہے۔