سعودی عرب میں پرائیویٹ سیکٹر ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد کی کٹوتی

,

   

ریاض: سعودی عرب نے ایک وزارتی فیصلہ کے تحت کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد ابتر معاشی حالات میں پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کو اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد کٹوتی کی اجازت دے دی ہے۔ گلف نیوز خبر کے مطابق سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے مملکت کے لیبر نظام میں تبدیلیوں سے اتفاق کرلیا ہے۔

اس حکم کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے مالکین اپنے ملازمین کی تنخواہیں 6 ماہ تک 40 فیصد کی کٹوتی کرسکتے ہیں۔ وزارت کے نئے قوانین و ضوابط کے تحت نجی کمپنیاں کورونا وائر س کی وباء کے چھ مہینے بعد اپنے ملازمین کے ملازمتی معاہدوں کو ختم کرسکیں گے۔ ان نئے قوانین کے تحت خانگی کمپنیوں کے مالکین حکومت سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی یا حکومت کی فیسوں میں چھوٹ کی شکل میں زر تلافی حاصل کرتا رہے گا لیکن اس کی شرط یہ ہوگی کہ اس دوران وہ اپنے ملازمین کو خارج نہیں کرے گا۔