سعودی عرب میں کورونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت

,

   

سعودی عرب میں کورونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت

 

ریاض : سعودی عرب میں کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر کورونا وائرس کےلیے ایک یا دو ویکسین کی آزمائشی تیاری میں حصہ لے رہا ہے، ذرائع کے مطابق اب تک 40 ویکسین کا مختلف طریقے سے انسانوں پر تجربہ کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے 9 کلینکل ٹرائلز کے مرحلے میں ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچانے میں ان کہ حفاظت اور تاثیر کا اندازہ کیا جاسکے۔ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سال رواں کے آغاز سے اب تک پوری دنیا میں 31 ملین سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈکل ریسرچ سینٹر نے سعودی عرب کی وزارت صحت اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کے ساتھ تعاون کرنے اور کلینکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں موجود نو میں سے ایک یا دو ٹیسٹوں میں حصہ لینے کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔