سعودی عرب کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور امداد کا اشارہ

   

ریاض : سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ مملکت پاکستان کی مزید مالی امداد کر سکتا ہے۔وزیر خزانہ محمد الجدان نے ریاض میں بجٹ پر بریفنگ کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سعودی عرب پاکستان سمیت مصر اور ترکیہ کی مالی امداد کر رہا ہے اور مزید سرمایہ کاری کے مواقع بھی تلاش کر رہا ہے۔الجدان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مہنگائی سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید امداد بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔