سعودی عرب کی عراق میں ایرانی حملوں کی مذمت

   

ریاض : جمعرات کو سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے عراق میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بغداد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایران کی طرف سے عراق کے صوبہ کردستان میں کیے جانے والے حملوں میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے عراق کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے تمام حملوں کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر زور دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری ایران کی ان تمام خلاف ورزیوں کے خلاف کھڑی ہو جو بین الاقوامی قوانین، چارٹر اور اصولوں کے خلاف ہیں۔ایران نے عراق کی ریاست کردستان پر ایک مرتبہ پھر میزائلوں کی بوچھاڑ کردی۔ ملک کے اس شمالی علاقے پر میزائل حملوں سے خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوگئے۔