سعودی عرب کے بازاروں میں بھی کرسمس کی سجاوٹ

   

ریاض۔ غیرملکی سیاحوں اورتارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سعودی عرب میں مختلف تہواروں پر رواداری کا رجحان بڑھنے لگا۔ کرسمس کے موقع پر سعودی عرب کے بازاروں میں بھی کرسمس کیلئے سجاوٹ کی اشیاء فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں جن میں لوگ کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔