سعودی عرب کے نئے خلائی منصوبوں کا جلد اعلان متوقع

   


ریاض ۔ خلائی شعبے میں ترقی کی غرض سے سعودی عرب کا خلائی کمیشن شراکت داری کے معاہدوں کے حوالے سے جلد اعلان کرے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق خلائی شعبے میں ترقی سے متعلق منصوبہ تجویز مکمل ہونے پر منظوری کے لئے سعودی حکومت کو جمع کروایا جائے گا جس کے بعد اس پر عمل ہوگا۔خلائی کمیشن کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کمیشن کے مخلتف معاہدوں پر اشتراک کے حوالے سے اعلان کیا۔ یہ مشترکہ معاہدہ سائنسی تحقیق میں ترقی اور خلائی شعبہ میں جدت کے نئے راستے کھولے گا۔گشتہ سال اکتوبر میں برطانوی خبر رساں ادارے نے کہا تھا کہ سعودی عرب خلائی شعبے میں ترقی کی غرض سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اراداہ رکھتا ہے۔سعودی خلائی کمیشن سال 2018 میں شاہی فرمان کے تحت قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد خلائی شعبے میں تحقیق اور صنعتی سرگرمیوں کو متحرک کرنا تھا۔سعودی خلائی کمیشن کی سربراہی شہزادہ سلطان کر رہے ہیں جو خلا میں جانے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔