سعودی عرب کے پولیو کے خاتمہ کیلئے 500 ملین ڈالر مختص: بل گیٹس

   

نیویارک : امریکی ٹیکنالوجیکل کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پولیو کے خاتمے کیلئے 500 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر بات کی، انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے مضبوط شراکت داری پر اتفاق کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مشترکہ تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر فریقین کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔