سعودی وزیر خارجہ کی شامی صدربشار الاسد سے ملاقات

   

دمشق : سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے ہیں جہاں ان کی شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات ہوئی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق منگل کو دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر شہزادہ فیصل بن فرحان کا استقبال شام کے وزیر برائے صدارتی امور منصور فضل اللہ عزام نے کیا۔سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شہزادہ فیصل بن فرحان کا دورہ مملکت کی شام کے مسئلے کے سیاسی حل میں دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔‘بیان کے مطابق ’سعودی عرب شام کی وحدت، سکیورٹی، استحکام اور عرب شناخت میں دلچسپی رکھتا ہے۔‘وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شام کے بحران کے سیاسی اور ایک ایسے ماحول کے قیام پر زور دیا جس میں امداد شام کے ہر حصے تک پہنچے۔