سعودی ولی عہد اوراٹلی کی وزیراعظم کے درمیان تبادلہ خیال

   

ریاض ؍ روم : سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو منگل کے روز اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی فون کال موصول ہوئی جس میں دونوں قائدین نے متعدد موضوعات اور مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد اور اطالوی وزیراعظم نے سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔ایس پی اے کے مطابق، رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی راہوں اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے مواقع کو فروغ دینے کے بارے میں بات کی۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے، اطالوی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ گذشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار 27 جولائی کو امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گی۔اطالوی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ میلونی یہ فیصلہ کرنے سے پہلے بائیڈن سے ملنا چاہتی ہیں کہ آیا اٹلی کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ (بی آر آئی) اقدام سے باہر نکالنا ہے۔میلونی نے کہا کہ بائیڈن کے ساتھ ان کی بات چیت میں افریقہ کی حمایت پر بھی بات کی جائے گی۔