سعودی یونیورسٹیوں میں یوگا کیلئے معاہدوں کا اعلان

   

ریاض : سعودی عرب میں یوگا کو فروغ دینے کیلئے ایک اور اہم اقدام کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ملک کی یونیورسٹیز میں بھی جسمانی و ذہنی صحت کیلئے مفید سمجھی جانے والی اس سرگرمی کو متعارف کرایا جائے گا۔ دارالحکومت ریاض میں ہونے و الی ایک کانفرنس میں سعودی یوگا کمیٹی کی صدر نوف المروعی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں یونیورسٹیز میں یوگا کو متعارف کرانے کیلئے معاہدے کیے جائیں گے۔ سعودی خبر رساں ادارے ’عرب نیوز‘ کے مطابق یوگا کمیٹی کی صدر نوف المروعی کا کہنا ہے کہ یوگا کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ ویژن 2030 کے تحت یونیورسٹی اسپورٹس میں یوگا کی اہمیت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔