سفارتخانہ ہند ریاض میں ’’پرواسی بھارتیہ دیوس‘‘ تقریب

,

   

ریاض۔ کے این واصف
ہندوستانی نژاد باشندے دنیا بھر مین اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہین۔ غیر ممالک میں اپنا اور اپنے وطن عزیز کا نام روشن کررہے ہیں۔ یہ بات قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد نے کہی۔ وہ ایمبیسی آف انڈیا ریاض کے زیر اہتمام ’’پرواسی بھارتیہ دیوس ‘‘ تقریب سے مخاطب تھے۔ رام پرساد نے مزید کہا کہ غیر ممالک مین ملک کا پرچم بلند رکھنے والے ان ہندوستانی نژاد افراد کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر حکومت ہند نے ‘‘پرواسی بھارتیہ سمان’’ ایوارڈ متعارف کرایا اور ہونہار غیر مقیم ہندوستانیون کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں ‘‘پرواسی بھارتیہ سمان ‘‘ سے نوازہ جانے لگا۔ بات قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد نے تقریب میں موجود این آر آئیز کو ‘‘راشٹریا دوتھ’’ کہہ کر مخاطب کیا اور واضح کیا کہ آپ این آر آئیز کو ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس خطاب سے نوازا، جب وہ پرواسی بھارتیہ دیوس تقریب کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز دینا میں پھیلے 32 ملین ہندوستانی نژاد افراد کے لئے ہے۔ واضح رہے کہ ان دنون مدھیہ پردیش کے پہر اندور میں پرواسی بھارتیہ دیوس کے سہ روزہ تقریب کا سلسلہ جاری ہے۔ رام پرساد نے کہا کہ ان سہ روزہ اجلاسوں میں مختلف تجاویز پیش ہونگی جس کی بنیاد پر حکومت کو پالیسی سازی مین مدد ملے گی۔ انہوں نے سعودی عرب کے این آر آئیز جنہوں نے اب تک پرواسی سمان حاصل کئے ہین کا ذکر کیا اور محفل مین موجود مسز زینت جعفری کا خیر مقدم کیا۔ رام پرساد نے بتایا کہ 16 جنوری کو مملکتی وزیر برائے امور خارجہ مرلی دھرن ریاض کا دورہ کریں گے اور ایمبیسی آڈیٹوریم مین انڈین کمیونٹی کو مخاطب کریں گے۔ ابتدا میں کونسلر ایم آر سجیو نے مہمانان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کیا ۱۵ جنوری نامزد سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کریں گے۔ جس کے بعد وزیراعظم شری نریندر مودی کے خطاب کی وہ فلم دکھائی گئی جو انہوں نے اِندور میں افتتاحی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر معروف سماجی جہت کار سلمان خالد نے پرواسی سمان ایوارڈ کے بارے مین تفصیلات سے واقف کرایا۔ 2003 میں شروع ہوئے اس ایوارڈ کو سعودی عرب کے خوش قسمت این آر آئیز کے نام بھی بتائے۔ جو اس طرح ہیں۔ ڈاکٹر ماجد قاضی 2006 رفیع الدین اور کے جی محمد روشن 2008, ڈاکٹر کریم الدین 2011, کرمنتوڑی محمد ربیع 2013, شہاب کٹوکاڈ 2014, مسز زینت جعفری 2018, اور محمد صدیق 2021. سن 2023 مین بھی سعودی عرب سے کسی کو یہ ایوارڈ کے لئے منتخب نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر ایک اور سماجی کارکن ستیش کمار دیپک نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے یوگا کی تاریخ اور اس کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ایس اے جین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ سکریٹری پریس، انفارمیشن اینڈ کلچر معین اختر کے ہدیہ تشکر پر ایمبیسی آڈیٹوریم میں منعقد اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔