سلامتی کونسل کی قرارداد کے ایک دن بعد اسماعیل ھنیہ کا دورہ ایران

   

تہران ؍ بیروت: ایرانی میڈیا نے منگل کی صبح اطلاع دی ہیکہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے ایرانی دارالحکومت تہران جا رہے ہیں۔ایرانی انگریزی زبان کے پریس ٹی وی چینل نے کہا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے منگل کو تہران جائیں گے۔یہ دورہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیل اور فلسطینی گروپ کے درمیان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کی منظوری کے ایک دن بعد ہوا ہے۔کل پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی پہلی قرارداد منظور کی جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ امریکہ نے قرارداد کو ویٹو نہیں کیا البتہ اس نے ووٹنگ میں حصہ بھی نہیں لیا۔ایران غزہ میں تقریباً 6 ماہ سے جاری جنگ میں حماس تحریک کی حمایت کرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔