سلمان اور شاہ رخ 8 مئی کو ٹائیگر3 کی شوٹنگ شروع کریں گے

   

ممبئی۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان شاندار ایکشن سیکوئنس کے ذریعے ٹائیگر فرنچائز میں داخل ہونے والے ہیں۔شاہ رخ خان اور سلمان خان 8 مئی کو ٹائیگر3 کی شوٹنگ کے لیے ایک ہی سیٹ پر ہوں گے۔فلم کے ایک ذرائع نے کہا ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے دو سوپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک بار پھر آدتیہ چوپڑا کی فلم کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اسپائی یونیورس اور مداح انہیں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے والے ہیں کیونکہ ٹائیگر3 کے لیے شوٹنگ کی تاریخ 8 مئی کو مقررکی گئی ہے! ٹائیگر 3 کے سیٹ پر توانائی اس وقت واضح ہو جائے گی جب یہ دو مشہور میگا اسٹار شوٹنگ سیٹ پر قدم رکھیں گے۔وہ ٹائیگر 3 میں کچھ دیوانہ وار ایکشن سیکونسزکریں گے اور اس شاہ رخ خان اور سلمان کے سیٹ پیس کو چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے پلان کیا گیا تھا تاکہ اسے ایک زبردست مناظر بنایا جا سکے۔ یہ ٹائیگر کی ٹائم لائن میں پٹھان کی انٹری ہے لہذا یہ سیکونس دیکھنے کے لیے کچھ بہت بڑا ہو گا۔ ذائع نے مزید کہا ٹائیگر3 اس دیوالی پر ریلیز ہونے والی ہے جس میں سلمان خان، کترینہ کیف زویا کے کردار میں نظر آنے کے علاوہ عمران ہاشمی ٹائیگرکے خلاف ویلن ہیں۔