سلمان خان اور کرن جوہر 25 سال بعد ایک ساتھ

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے سوپر اسٹارسلمان خان ان دنوں اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی کامیابی منارہے ہیں۔ ان کی فلم نے باکس آفس پر 100کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ تاہم کسی کا بھائی کسی کی جان کی کہانی ناظرین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔ اب سلمان خانکے متعلقایک اور خبرآرہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان اب کرن جوہر کے ساتھ فلم بنائیں گے اور ان کی یہ فلم عید 2024 میں ریلیز ہوگی۔ بتا دیں کہ اس فلم کے ذریعے سلمان خان اور کرن جوہر تقریباً 25 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ آخری مرتبہ سلمان خان کرن جوہر کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں نظر آئے تھے جس میں انہوں نے مہمان کردار ادا کیا تھا ۔سلمان خان کے مداحوں کو ان کی فلم ٹائیکر 3 کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اور اس فلم میں شاہ رخ خان کا بھی اہم کردار ہے۔