سلمان خورشید نے ایوش مان بھارت اسکیم کی ستائش کی

,

   

لکھنو۔ سینئرکانگریس لیڈر سلمان خورشید نے منگل کے روزایوش مان بھارت اسکیم کی ستائش کی او رکہاکہ ہر ایک کو اس کی حمایت کرنا ضروری ہے۔

فینانس کمیشن کی پندروہویں اجلاس سے بات کرتے ہوئے خورشید نے کہاکہ ”غریب اور متواسط طبقے کے لئے یہ ایک عظیم پہل ہے۔

ہر کسی کو اسکیم کی حمایت کرنا چاہئے۔ یہ ایک بہترین اسکیم ہے ہر ایک کی اس کو حمایت حاصل ہونا چاہئے“۔

تاہم انہوں نے کہاکہ ایوش مان بھارت کو بہتر انداز میں نافذنہیں کیاگیا ہے اور جاری فنڈس کا خرچ نہیں کیاجارہا ہے۔

ایوش مان بھارت اسکیم کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں کو صحت کے شعبہ میں استفادہ فراہم کرنے کے مقصد سے کی ہے