نظام آباد 16جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاستی ایس سی/ایس ٹی کمیشن کے چیئرمین بی وینکٹیا نے کمیشن کے رکن رام بابو نائک کے ہمراہ ضلع نظام آباد کے اندل وائی منڈل کے گنارم گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے مبینہ سماجی بائیکاٹ کے معاملے کا موقع پر جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیئرمین نے گاؤں کی زمینی صورتحال کا معائنہ کیا اور بعد ازاں متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ متاثرین کو قانون کے مطابق فوری انصاف فراہم کیا جائے اور تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے مسئلہ کا مستقل حل یقینی بنائیں۔بعد ازاں چیئرمین اور کمیشن کے رکن نے ڈچ پلی منڈل میں واقع تلنگانہ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر، ضلع ریونیو آفیسر ، ڈپٹی کلکٹر ، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ، محکمہ شیڈولڈ کاسٹس ڈیولپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ایس سی کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ضلع قبائلی ترقیاتی افسر اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔