سنتوش نگر خانگی کالج میں طالبات کو نماز کی اجازت

   

تین دن تک لگاتار احتجاج کے بعد انتظامیہ کا فیصلہ
حیدرآباد/25 فروری( سیاست نیوز ) مسلم طالبات کے مسلسل احتجاج پر سنتوش نگر کے خانگی کے وی رنگاریڈی ڈگری کالج نے لنچ وقفہ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ مسلم طالبات نے گذشتہ تین دن تک کالج انتظامیہ کے رویہ کے خلاف احتجاج منظم کیا تھا اور مقامی افراد نے بھی انتظامیہ کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ مسلم طالبات کو نماز کی ادائیگی سے روکنے اور ساتھ بدسلوکی سے متعلق ویڈیو کے سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد عوام میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی۔ یہ کالج سابق میں بھی حجاب اور اسکارف کے معاملہ میں سرخیوں میں رہ چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبات کے احتجاج کے بعد انتظامیہ نے نماز کی اجازت سے اتفاق کرلیا ہے۔ سنتوش نگر میں اس کالج میں 1200 طالبات ہیں جن میں اکثریت مسلم اقلیت سے تعلق رکھتی ہے۔ مقامی پولیس نے مداخلت کرکے کالج انتظامیہ کو طالبات سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا تھا۔1