حیدرآباد : 22جون ( سیاست نیوز) حیدرآباد کی سندھیا تھیٹر سانحہ میں فلم اداکار الو ارجن آج نامپلی کورٹ میں حاضر ہوئے ۔ تاہم شوٹنگ کے سبب عدالت میں حاضری سے استثنی دینے کی الو ارجن نے عدالت سے درخواست کی تھی ۔ اس ضمن میں الو ارجن ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جج کے سامنے سماعت کیلئے حاضر ہوئے ۔ اس مقدمہ سے متعلق اس عدالت میں حاضر ہونے کیلئے 19ملزمین کو حالیہ دنوں احکامات جاری کئے تھے ۔ عدالت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملزمین نے حاضری دی اور بانڈس پر دستخط کئے ۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمہ کی آئندہ سماعت کو 6جولائی تک ملتوی کردیا ۔ اس کیس میں چکڑ پلی پولیس نے فلم اداکار الو ارجن کو ملزم نمبر (11) کے طور پر پیش کیا ہے ۔ اس مقدمہ میں ملزم نمبر ایک تا ملزم نمبر 10تک سندھیا تھیٹر کے مالکین کو ملزمین کے طور پر پیش کیا گیا ۔ اس مقدمہ سے متعلق 23 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ کو داخل کیا گیا ہے ،۔ 4 ڈسمبر 2024 کے دن فلم ’’ پشپا۔2 ‘‘ کی ریلیزکے موقع پر سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی اور اس دوران ایک خاتون ہلاک اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔2