سنگاریڈی میں 18 فروری کو ایکسپو کا اہتمام

   

سنگاریڈی۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ رفاہ چیمبر س آف کامرس اینڈ اکنا مکس کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر سنگاریڈی میں ریاستی صدر رفاہ جناب یوسف علی خاں کے صدارت میں ضلعی سطح کا ایک جائیزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں قوم و ملت کے تاجرین کی جانب سے تیار کردہ اشیاء کے تجارتی فروغ یا مارکیٹنگ کیلئے آئندہ ماہ 18 فروری کو شہر سنگاریڈی میں ایک ضلعی سطح کا ایکسپو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس خصوص میں ضلع سنگاریڈی کے تاجرین سے کٹر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی گئی ہئے مزید تفصیلات کیلئے مقامی صدر رفاہ شیخ وصی الدین سے سل فون نمبر 9030079983 پر رابطہ کیا جا سکتا ہئے اس موقع پر محمد اطہر محی الدین شاہد ضلع ناظم، اشفاق پٹیل امیر مقامی سدسیو پیٹ، محمد ارشد ظہیرآباد، محمد مجیب جوگی پیٹ، اظہر یوسف اور شجاع الدین و دیگر موجود تھے ۔