سنگاپور کو ایف 53لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری

   

واشنگٹن ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ نے سنگاپور کو بارہ ایف 53لڑاکا طیاروں اور اس کے ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ اس سودے کی مالیت لگ بھگ 2.75 بلین ڈالرس کے قریب ہے۔ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس پیشرفت کی تصدیق کر دی ہے تاہم کانگریس سے حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔ سنگاپور نے گزشتہ برس اشارہ دیا تھا کہ وہ اپنے پرانے F-16 لڑاکا طیاروں کے متبادل کے طور پر لوک ہیڈ مارٹن کارپوریشن سے F-35 جنگی جہاز خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔