سنیتا کجریوال کے رشتہ داروں پر ای ڈی کا چھاپہ

   

ای ڈی کی ملک کے مختلف حصوں میں ایک کے بعد ایک کارروائی
نئی دہلی :الیکشن کے موسم میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی ملک کے مختلف حصوں میں ایک کے بعد ایک کارروائی کر رہا ہے۔ دہلی کے چیف منسٹرکے رشتہ داروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ معلومات کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سنیتا کجریوال کے رشتہ دار ایس پی گپتا کے گھر پر 26 مارچ کی صبح 8 بجے سے 27 مارچ کی شام 6 بجے تک چھاپہ مارا ہے۔اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ای ڈی نے اروند کجریوال کی اہلیہ سنیتا کجریوال کے رشتہ دار ایس پی گپتا کے گھر پر دھاوا ہے۔ ایس پی گپتا کا گھر دہلی کے سندر نگر علاقے میں ہے۔ اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے پرانے فیما معاملے میں ایس پی گپتا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔سنیتا اروند کجریوال سے ملنے ای ڈی کے دفتر بھی گئیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کیجریوال کو ذیابیطس ہے اور ان کا شوگر لیول ٹھیک نہیں ہے۔