سوریہ پیٹ میں دو بسیں جلکر خاکستر، مسافرین محفوظ

   

حیدرآباد۔ 26 فروری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے سوریہ پیٹ علاقہ میں دو بسوں کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم بس کے مسافرین کو چوکسی کے سبب بچا لیا گیا۔ وہ کرشماتی طور پر محفوظ رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بس میں ٹکنیکی خرابی کے سبب دوسری بس کو طلب کرلیا گیا تھا جو ایک کے بعد دیگر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ قومی شاہرہ نمبر 65 حیدرآباد۔ وجئے واڑہ ہائی وے پر یہ حادثہ پیش آیا۔ آندھرا پردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی یہ دو بسیں آج مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والے وینسیلہ بس میں تکنیکی خرابی کے سبب اس بس کو قومی شاہرہ پر روک دیا گیا اور مسافرین کو بس سے اتاردیا گیا۔ اس بس کی خامی کو دور کرنے کے لئے جانچ کی گئی جس سے پتہ چلا کہ بیاٹری میں خامی کے سبب بس خراب ہوگئی۔ اس کے بعد دوسری بس کو طلب کیا گیا اور اس کی بیاٹری کے ذریعہ خراب ہوچکی، بس کو درست کیا جاسکے۔ تاہم اس دوران پہلے والی بس میں اچانک آگ لگ گئی جو دوسری بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس سے قبل کے راحت کاری اور آگ پر قابو پانے کے اقدامات کئے جاتے دو بسیں آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ع