سوشیل میڈیا پر وزیراعظم مودی کی چھیڑ چھاڑ والے تصویر پوسٹ کرنے والا شخص گرفتار

,

   

جبل پور۔اتوار کے روز پولیس بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی چھیڑ چھاڑ والے تصویر اور قابل اعتراض تبصرہ کرنے والا سوشیل میڈیاپوسٹ کے مبینہ محرک شخص کو مدھییہ پردیش میں گرفتار کرلیاگیاہے۔

گوہل پور پولیس اسڈیشن کے انسپکٹررویندر گوتم نے کہاکہ 28سالہ پرویز عالم پرائی پی سی کی دفعات 292‘504اور ائی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

سرتاج عالم نامی شخص نے 12جولائی کے روز پرویز عالم کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔

مذکورہ ملزم کو جمعہ کی رات گرفتار کرلیاگیا اور اس عہدیدار نے مزیدکہاکہ ہم اس کو مقامی عدالت میں پیش کریں گے جہاں سے اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاجائے گا۔