سونبھدرا میں 3350ٹن سونے ملنے کی خبروں کو جی ایس ائی نے کیامسترد

,

   

سونبھدرا۔مذکورہ جیالوجیکل سروہ آف انڈیا(جی ایس ائی) نے ہفتہ کے روز اترپردیش کے سون پہاڑی اور ہردی کے جنگلات سے 3350ٹن سونا ملنے کی خبروں کومسترد کردیا ہے۔

YouTube video

نیوز رپورٹ جو مختلف میڈیامیں شائع ہوئی ہے کہ 3350ٹن سونا سون پہاڑی اور ہری کے جنگلات میں ملا ہے‘ اس میں کہاگیا ہے کہ نیوز جیالوجی اورمائننگ کے ریاستی ڈائرکٹر (ڈی جی ایمٌ اترپردیش نے یہ جانکاری دی تھی۔

نیوز کی اشاعت کے متعلق جی ایس ائی نے کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔

جی ایس ائی نے سونبھدرا ضلع میں اتنے بڑی مقدار میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا اندازہ نہیں پیش کیاتھا“جی ایس ائی ڈائرکٹر اور پی آر اشیش کمار ناتھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں یہ بات کہی ہے

کھدوائی کا کام
مذکورہ جنگلات میں کھدوائی کا کام1998-1999اور 1999-2000اور رپورٹ اترپردیش کے ڈی جی ایم کو پیش کردی گئی تھی تاکہ مزید ضروری کاروائی اور جانکاری حاصل کی جاسکے۔

جی ایس ائی نے کہاکہ”مجموعی ذرائع سے نکالے گئے سونا 52806.25ٹن ہے یا ایک اندازے کے مطابق160کے جی ہے 3350ٹن نہیں“

جملہ160کے جی 3350ٹن نہیں ہے

اس میں کہاگیا ہے کہ ”معدنیات کے زون میں سونے کی فی ٹن پر اوسط گریڈ3.03فطری ہوتا ہے اور جملہ سونا جو تمام وسائل سے نکالاگیا ہے وہ 52806.25ٹن ہے یا ایک اندازے کے مطابق160کے جی ہے اور3350ٹن جس کا میڈیا میں ذکر کیاگیاہے وہ نہیں ہے“۔

قبل ازیں ایسی جانکاری دی گئی تھی کہ جی ایس ائی اور اترپردیش ڈی جی ایم نے نے ضلع سونبھدرا میں 3000ٹن کے قریب سونے کو ایک اندازے کے مطابق محفوظ کیاہے۔

جبکہ سونا پہاڑی بلاک میں 2900ٹن سونا ایک اندازے کے مطابق محفوظ رکھا ہے اور 646.15کے جی ہردی علاقے میں محفوظ رکھا ہے۔

یوگی حکومت
یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ سونبھدرا میں سونے کی جانکاری ملنے کے بعد یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے اس کے ہراج کا عمل شروع کردیا ہے

YouTube video

اس ضمن میں یوپی حکومت نے ایک 7رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے