سونے کی اسمگلنگ ، مسافر اور ایئرپورٹ ملازم گرفتار

   

شمس آباد ۔ 6 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایئرپورٹ میں کسٹمس عہدیداروں نے 933 گرام سونا ، ٹائیلٹ کے کوڑے دان سے ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 5 ستمبر کو دبئی سے آنے والی فلائیٹ کے ایک مسافر نے ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے قبل ٹائیلٹ کے کوڑے دان میں سونے کے ٹکڑے پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ کسٹمس عہدیداروں نے سونے کو ضبط کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مسافر کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات پر پتہ چلا کہ ایئرپورٹ کا ایک ملازم بھی اسمگلنگ میں ملوث ہے جو سونے کو باہر لانے میں مدد کرنے والا تھا ۔ کسٹمس عہدیداروں نے مسافر کے ساتھ ایئرپورٹ ملازم کو بھی گرفتار کرکے کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔