سڑکوں پر احتجاج دہشت گردی کی نئی شکل :گورنر کیرالا

,

   

٭ گورنر کیرالا عارف خان نے جمعہ کو کہا کہ کسی کا اپنی رائے دوسروں پر تھوپنے کیلئے سڑکوں پر بیٹھنا اور معمول کی زندگی میں خلل ڈالنا دہشت گردی کی شکل ہے ۔ بھارتیہ چھاتر سنسد میں تقریر کرتے ہوئے گورنر کیرالا نے کہا کہ جارحیت صرف تشدد کی شکل میں سامنے نہیں آتی ۔ اس کی کئی شکلیں ہیں ۔ اگر آپ میری بات نہیں سنیں گے تو میں نارمل لائف درہم برہم کردوں گا ، ایسا موقف اختیار کرنا بھی دہشت گردی ہے ۔ ناراضگی جمہوریت کی اصل ہے لیکن اس سے مسائل پیدا نہیں ہونا چاہئیے۔