سکریٹریٹ میں مذہبی مقامات کے انہدام کی مذمت

   

چیف منسٹر کے سی آر کا حقیقی چہرہ بے نقاب : فراست علی باقری کا بیان
حیدرآباد :۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عصری سکریٹریٹ کی تعمیر کے ضمن میں قدیم سکریٹریٹ کے انہدام کے موقع پر منصوبہ بنس سازش کے تحت مساجد و منادر کو شہید و منہدم کرتے ہوئے حقیقی طور پر اپنے چہرے کو بے نقاب کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار میر فراست علی باقری ترجمان میناریٹی مورچہ بی جے پی تلنگانہ نے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر گنگا جمنی تہذیب کو داغدار کرنے کی نہ صرف کوششوں میں مصروف ہیں بلکہ انہوں نے تلنگانہ کے اضلاعوں کے علاوہ شہر کی عنبر پیٹ عاشور خانہ مسجد ، سکریٹریٹ میں 2مساجد ، نارائن پیٹ میں عاشور خانہ کے علاوہ منادروں کو بھی مسمار کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے ۔ حکومت عوام کی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے سکریٹریٹ کی تعمیر میں مصروف ہے ۔ فراست علی باقری نے کہا کہ نہ صرف عثمانیہ بلکہ دیگر سرکاری دواخانوں کی صورتحال انتہائی ابتر و زبوں حالی کا شکار ہوچکی ہے ۔۔