سکریٹریٹ کے روبرو لینڈ اسکیپ گارڈن بنانے کا منصوبہ

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ کے روبرو کھلی جگہ پر 15 اگست سے قبل ایک نیا منظر دکھائی دے گا ۔ کیوں کہ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) نے مجوزہ مجسمہ راجیو گاندھی کے مقام پر ایک لینڈ اسکیپ گارڈن بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے 14 فروری کو سکریٹریٹ کے روبرو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے مجسمہ کیلئے سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ اس مجسمہ کے لیے ایک پیڈیسٹل کی تعمیر ہوچکی ہے ۔ اس لینڈ اسکیپ گارڈن کو ایچ ایم ڈی اے کی اربن فارسٹری ونگ کی جانب سے 1.74 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے فروغ دیا جائے گا ۔ اس میں شجرکاری ، لانس کے ساتھ گرینری ، کھجور کے درخت لگانا اور دیگر پودوں کو اگانا شامل ہوگا ۔۔