سکھ جیت سنگھ ہندوستانی ہاکی ٹیم میں نیا چہرہ

   

نئی دہلی۔ ابھرتے فارورڈ سکھ جیت سنگھ کو اسپین کے خلاف ایف آئی ایچ پرولیگ میچوں کے لیے 20 رکنی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم میں شامل کیا گیا جس کا اعلان اس ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔ منپریت سنگھ کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم 26 اور 27 فروری کو اسپین کا مقابلہ کرے گی۔ڈریگ فلکر ہرمن پریت سنگھ کو منپریت کے ساتھ نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ سکھجیت ٹیم میں واحد نیا چہرہ ہے۔ گزشتہ سال پہلی ہاکی انڈیا انٹر ڈپارٹمنٹل نیشنل چمپئن شپ میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد انہیں ابتدائی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔ہندوستان نے صرف ان کھلاڑیوں پر اعتماد ظاہرکیا ہے جن کو پہلے آزمایا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے اسے متوازن ٹیم قرار دیا۔ ریڈ نے کہا ہم نے اس ہفتے کے آخر میں اسپین کے خلاف ہونے والے میچوں کے لیے ایک متوازن ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور ہم بھونیشور میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ انگلینڈ سے ہارنے کے بعد اچھی کارکردگی کا منتظر ہے۔ یہ میچ سال کے مصروف شیڈول کی تیاریوں کے لحاظ سے بھی اہم ہیں۔ پرو لیگ میں ہندوستان کو اب تک ملے جلے نتائج ملے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے میچوں میں میزبان ٹیم کو شکست دی لیکن فرانس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد انڈین اولمپک اسوسی ایشن کے صدر نریندر بترا نے ہاکی انڈیا سے وضاحت طلب کی تھی۔