سیاسی ناانصافی کے باعث کوئی دلت وزیر اعظم نہ بن سکا

   

لکھنؤ: اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے برطانیہ میں ہند نژاد شہری رشی سونک کے وزیر اعظم بننے کا ذکر کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میں سیاسی حقوق اورانصاف پر کوئی بحث نہ ہونے کے باعث ملک میں اب تک دلت برادری کا کوئی شخص وزیر اعظم نہیں بن سکا ہے ۔مایاوتی نے ٹوئٹ کیا اور کہاکہ ہند نژاد رشی سونک کے بالآخربرٹش وزیراعظم بن کر تاریخ رقم کرنے پر یہاں کانگریس اوربی جے پی میں ٹویٹر وار، الزامات، جوابی الزامات اورادھر ادھر کی بات جاری ہے ، لیکن اس سیاسی حق اورانصاف کی باتیں نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں اب تک کوئی دلت پی ایم نہیں بن پایا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سونک، برطانیہ کے وزیراعظم بننے والے ہند نژاد پہلے شخص ہیں۔