سیرو ٹونن :عام دماغی کیمیکل ، ٹڈیوں میں اضافہ کا موجب

   

نئی دہلی، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک عام دماغی کیمیکل (سیروٹونن) ٹڈیوں کے غیر معمولی اضافہ کی وجہ ہو سکتی ہے ، جو کہ کوئی نقصان نہیں پہنچاتی اورجو چھوٹے اورسبزو ڈرپوک ٹڈیوں کو خطرناک ٹڈیوں میں بدل دیتا ہے ۔برطانیہ اور آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کے محققین نے ایک اسٹڈی میں پایا کہ سیروٹونن ، ایک نیوروٹرانسمیٹر (کیمیائی کمپاؤنڈ کو عصبی خلیات کے درمیان تسلسل کو جاری رکھتا ہے اورانسانوں میں نیند سے لے کر جارحیت تک سب کچھ متاثر کرتا ہے ) ایک نسل کی ریگستانی ٹڈیوں (شسٹوسیرکا گریگریا) کی خصوصیات میں تبدیلی کرتی ہے ۔ اس نسل کی ٹڈی افریقہ ایشیا تک قہر برپانے کے لئے مشہور ہے ۔سینٹرل ٹروپیکل ہرٹیکلچر انسٹی ٹیوٹ ،لکھنؤ کے شعبہ کیڑوں و مکوڑوں کے سربراہ اور سائنسٹسٹ ایس کے سنگھ کے مطابق ٹڈیوں کی تقریبا 8000 اقسام میں سے صرف 10 کے جھنڈ میں تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔ اس تحقیق کے بعد حکومتوں اور کسانوں کو مستقبل میں ٹڈیوں کے قہرکو کنٹرول کرنے کے ایسے طریقوں کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے۔