سیفٹی سے متعلق تشویش ، کیس کو سیاسی رنگ دینے کے باعث واپس نہیں ہوسکتا : نیرو مودی

   

ممبئی ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پی این بی فراڈ کیس میں اصل ملزم ، مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی نے آج یہاں ایک عدالت کو بتایا کہ وہ سیکوریٹی سے متعلق انہیں لا حق تشویش کے باعث اور اس بات کے لیے بھی کہ ان کے کیس کو سیاسی رنگ دیا گیا ہے ۔ ہندوستان واپس نہیں ہوسکتے ہیں ۔ نیرو مودی کے وکیل نے پی ایم ایل اے کے تحت ڈائر کئے گئے کیسیس کے لیے خصوصی عدالت میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) کی درخواست پر ان کا جواب داخل کیا ۔ ای ڈی نے ہیروں کے اس مفرور تاجر کو فگیٹیو اکنامک افینڈرس ایکٹ ( ایف ای او اے ) کے تحت ایک بھاگ جانے والا شخص قرار دینے کی درخواست کی ۔ عدالت میں داخل کئے گئے جواب میں کہا گیا کہ مودی کو انہیں دی گئی سنگین دھمکیوں کی وجہ ان کی سلامتی سے متعلق تشویش لاحق ہوگئی ہے ۔ اس جواب میں کہا گیا کہ تمام پارٹیوں کے سیاست دانوں کی جانب سے دئے گئے بیانات سے ظاہر ہے کہ انہوں نے ’ ان کے جرم کے ایشیو کا سماعت سے پہلے فیصلہ کیا ہے ‘ ۔ اور ان کے کیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔۔