سیف علی خان اور کرینہ کپور برسوں بعد پھر ایک ساتھ

   

سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی ووڈ کے مشہور جوڑے میں سے ایک ہے۔ دونوں اکثر فائنس کے درمیان چھائے رہتے ہیں اس جوڑے کی کئی فلمیں بھی فائنس کے درمیان پسند کی جاچکی ہیں۔ اب طویل عرصہ بعد ایک بار پھر سے دونوں ساتھ میں کام کرنے والے ہیں خبر کے مطابق سیف علی کی فلم ’’جوانی جانے من‘‘ میں کرینہ کپور بھی نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم کے لئے کرینہ کا ایک خاص رول طے کیا گیا ہے۔ یعنی فائنس کو اب دوہرا لطف آنے والا ہے۔ کرینہ سیف کافی عرصہ بعد پھر سے ساتھ میں کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل کرینہ کپور خان اور سیف علی خان آخری بار فلم ’’ہیپی انڈنگ‘‘ میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں کرینہ کپور خان مہمان رول میں نظر آئی تھیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہ ان دنوں انگلینڈ میں ’’جوانی جان من‘‘ کے لئے ہی گئی ہوئی ہیں حالانکہ فلم میں انکا بہت بڑا رول نہیں ہوگا بس اس میں صرف مہمان رول کرتی نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں 90 کے دہے کی ایکٹریس پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرینچر والا ڈبیو کررہی ہیں۔ وہ سیف کی بیٹی کے کردار میں نظر آنے والی ہیں اور فلم میں تبو بھی نظر آئیں گی۔ حال ہی میں سیف اور عالیہ کی ہندپاک میچ کے دوران کی تصویریں بھی سامنے آئی تھیں۔