سیل فون پر بات کرتے ہوئے چہل قدمی ، ٹرین حادثہ، نوجوان ہاتھ سے محروم

   

حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیل فون پر چہل قدمی کے دوران مصرفیت ایک شخص کیلئے ناقابل بیان تلافی کا سبب بن گئی ۔ ضلع محبوب نگر میں یہ واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چہل قدمی کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک نوجوان نے اپنا ہاتھ گنوایا ۔ اپر پلی مکتھل منڈل علاقہ کا ساکن نوین کمار ریڈی روزانہ اپنے گاؤں میں مارننگ واک کرتا ہے ریڈی اکثر اپنے کانوں میں ایر فون لگائے سیل فون میں مصروف رہتا اور اس طرز عمل سے وہ اپنی چل قدمی مکمل کیا کرتا تھا ۔ نوین آج بھی اپنے کانوں میں ائیر فون لگائے ۔ چہل قدمی میں مصروف تھا اور اس بات سے بے خبر تھا کہ اب اس علاقہ سے ٹرین گذرے گی ۔ ریلوے ٹریک کے قریب پہنچا اور ٹرین کی زد میں آگیا ۔ ع
ٹرین کی ٹکر سے نوین نے اپنا بایاں ہاتھ کھو دیا ۔ ٹرین کی ٹکر کے سبب ریڈی کا ہاتھ بازو سے نکلا ریلوے ٹریک پر جا پڑا جب مقامی عوام نے اس حادثہ کو دیکھا فوری زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ع