سینئیر ایڈوکیٹ سید قدیر اسپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ مقرر

   

نظام آباد: سید قدیر موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ عدلیہ و سینئر ایڈوکیٹ کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ II کلاس نظام آباد مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کیا گیا ۔ سید قدیر محکمہ عدلیہ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے ہوئے ضلع عدالت کے سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے سبکدوش ہونے کے بعد پیشہ وکالت سے وابستہ ہوگئے تھے اور انہیں حکومت نے سکنڈ کلاس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نامزد کرنے پر وکلاء ، دوست احباب ، رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کی ۔ ان کی معیاد نامزدگی سے دو سال ہوگی ۔ سید قد یر کا تعلق نظام آباد کے بودھن سے ہے ۔
٭٭٭