سیول امن انعام یافتہ وزیراعظم مودی سے کشمیریوں پر حملوں کو روکنے محبوبہ مفتی کی درخواست

   

سرینگر، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘سیول امن ایوارڑ’ سے سرفراز ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں کشمیریوں پر ہورہے حملوں کی مذمت کریں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو جنوبی کوریا کی حکومت نے جمعہ کے روز ملک کے ممتاز ایوارڑ ‘سیول پیس ایوارڑ’ سے نوازا۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘وزیراعظم کو سیول پیس ایوارڑ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں لیکن جناب، واپس ملک میں ہم آپ کی طرف سے کشمیریوں پرملک میں ہورہے حملوں کی مذمت کرنے کے منتظر ہیں’۔