سیڈیشن کے تحت کشمیری طالب علم کی گرفتاری

,

   

بنگلورو۔ انجینئرنگ کے بنگلور و میں ایک 22سالہ طالب علم جس کا تعلق جموں کشمیر کے بارمولہ علاقے سے ہے کو سڈیشن کے تحت گرفتار کرلیاگیاہے۔

طاہر شہزاد لطیف یالکھانہ میں ریوا کالج کا سال سوم کا طالب علم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر نے پلواماں حملے کے متعلق قابل مذمت پوسٹ اپنے فیس بک پیچ پر ڈالاتھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس( نارتھ ایسٹ) کالا کرشنا سوامی نے کہاکہ طاہر کو ہفتہ کے شام مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسکو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا۔اس کو کالج ہاسٹل سے اٹھایاگیا۔

پولیس نے کہاکہ ’’ اس کے ایف بی پوسٹ کو ایک دوست نے شیئر کیاجہاں سے وہ پولیس کو فارورڈ کیاگیا۔ سائبرکرائم وینگ کی مدد سے ‘ ہم نے دوسرے زوایہ سے پوسٹ کی جانچ کی اور اس کے ذریعہ کا پتہ لگایا‘‘۔