سیکورٹی، بہتر حکمرانی و ترقی کی بنیاد اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو ملی جیت: یوگی آدتیہ ناتھ

   

لکھنؤ:اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی بڑی جیت کا سہرا کارکنوں کی سخت محنت اور حکومت و تنظیم کے بہتر تال میل کو دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ اترپردیش میں بہتر حکمرانی، ترقی و سیکورٹی کے ماحول کی وجہ سے جیت ملی ہے۔ ریاست میں سبھی 17میونسپل کارپوریشنوں پر جیت درج کرنے پر یوگی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ 17میونسپل کارپوریشنوں میں پہلی بار بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس جیت کا شہر پارٹی کارکنوں کی سخت محنت اور حکومت و پارٹی کے بہتر تال میل کو جاتا ہےوزیراعظم نریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی میں یہ بی جے پی کی سب سے بڑی جیت ہے۔