سی ایم ریلیف فنڈ سے رقمی منظوری

   

ورنگل ۔ 19جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہنمکنڈہ کے 6ویں ڈویژن بوکل گڈہ سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالقدیر اپنی صحت ناسازی کے سبب علاج کی غرض سے نمس ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ ہاسپٹلس کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے علاج کے لئے 5لاکھ روپئے خرچ آئے گا ۔جس پر متاثرین نے رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی کو اپنے مسئلہ پیش کیا ۔جس پر ایم ایل اے راجندر ریڈی نے فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس مسئلہ سے متعلق چیف منسٹر ریونت ریڈی کو واقف کروانے پر چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 2لاکھ 50ہزار روپئے طبی اخراجات کے لئے منظور کروائے ۔منظور کئے گئے دستاویزات کو آج عبدالقدیر کی دختر عائشہ صدیقہ کے حوالے کیا گیا ۔اس موقع پر ضلع او بی سی ڈپارٹمنٹ چیرمین بومتی وکرم ،ڈویژن صدر شیواجی ،ورنگل ویسٹ سوشیل میڈیا سکریٹری راکیش اور دیگر موجود تھے ۔