سی اے اے کیخلاف روہت، پایل اور نجیب کی ماؤں کی پدیاترا

,

   

نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہریت قانون کے خلاف روہت، پایل اور نجیب کی ماؤں کی جانب سے پدیاترا شروع کی جارہی ہے۔ روہت ویمولا کی چوتھی برسی کے موقع پر رادھیکا ویمولا نے کہاکہ وہ پایل تدوی کی والدہ عابدہ اور نجیب کی والدہ فاطمہ نفیس کے ساتھ مل کر مدرس فار نیشن یاترا شروع کریں گی۔ شہریت قانون کے خلاف ملک گیر یاترا نکالی جارہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حیدرآباد یونیورسٹی میں روہت کے ساتھ کیا ہوا وہ نہیں جانتی لیکن اب وہ اِس ملک کو مرنے نہیں دیں گی۔ میں ملک کو بچانے کے لئے جدوجہد کروں گی۔ میں گزشتہ چار سال سے اپنے بیٹے کا غم منارہی ہوں۔ شہریت کا مسئلہ پیدا کردیا گیاہے۔ پہلے مودی اور شاہ کو ثابت کرنا چاہئے کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔