سی بی ائی سمنوں اورستیاپال ملک کے الزامات کے درمیان کوئی تعلق نہیں۔ امیت شاہ

,

   

مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ بی جے پی کے پاس چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
بنگلورو۔ مرکزی وزیر امیت شاہ نے کہا ہے کہ سابق جموں کشمیر گورنر ستیا پال ملک کو سنٹرل بیور و آف انوسٹی گیش نے ”تیسرے مرتبہ“ پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے جو مبینہ انشورنس اسکام کی تحقیقات کا حصہ ہے اور اشارہ دیاکہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے خلا ف لگائے گئے الزامات اور سمنوں کے درمیان میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

امیت شاہ نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے پاس عوام سے چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کچھ ریمارکس ذاتی‘ سیاسی مفادات کے لئے کیے جاتے ہیں تو ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیاجانا چاہئے۔

انڈیا ٹوڈے کی جانب سے کرناٹک میں منعقدروانڈٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ ”میری جانکاری کے مطابق‘انہیں یہ دوسرے یاتیسری مرتبہ بلایاگیا ہے۔

ایک تحقیقات جاری ہے‘ کچھ نئی جانکاری اورشواہد سامنے ائے ہیں اور انہیں تیسری مرتبہ بلایاگیاہے۔ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ انہوں نے ہمارے خلاف بات کی ہے تو انہیں طلب کیاگیاہے“۔

بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے خلاف ملک کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہاکہ ان سے پوچھنا چاہئے کہ ”ہمارے جانے کے بعدیہ باتیں ذہن میں کیوں ائیں“۔

جب آپ اقتدار میں ہوتے ہیں روح بیدار کیوں نہیں ہوتی۔ایسے ریمارکس کی ساکھ عوام‘ صحافیوں کو دیکھانا چاہئے۔

اگر یہ سب سچ ہے تو جب وہ گورنر تھے تو وہ خاموش کیوں تھے۔یہ عوامی بحث کے مسائل نہیں ہیں۔میں ملک کے لوگوں سے کہنا چاہتاہوں کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ایسا کوئی کام نہیں کیاہے جسے چھپانے کی ضرورت ہے۔

اگر ہمیں چھوڑنے کے بعد‘ذاتی سیاسی مفاد کے لئے کچھ ریمارکس کئے جاتے ہیں تو اس کا اندازہ عوام اور میڈیاکو لگانا چاہئے۔

ستیا پال ملک کو جموں کشمیر کا گورنر مقرر کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ نے کہاکہ انہوں نے کافی وقت تک بی جے پی کے لئے کام کیاہے او روہ پارٹی نائب صدر بھی رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”ایک انتخاب کیاگیا‘ بعض اوقات سیاست میں ایسا ہوتا ہے۔ اگر کوئی رویہ وقت وقت پربدل رہا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں‘ لوگوں کو سمجھنا چاہئے“۔

ستیا پال ملک نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ انہیں سی بی ائی نے جموں کشمیر انشورنس مبینہ اسکام کے متعلق وضاحت دینے کے لئے بلایاہے۔انہوں نے ان سے پوچھا گیا تھا کہ مبینہ انشورنس اسکام میں ریلانس جنرل انشورنس ملوث ہے تو ملک نے کہاکہ ”سی بی ائی نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ ان کے دہلی کے دفتر پر ائیں اور جموں کشمیر مبینہ انشورنس اسکام کے متعلق 27یا28اپریل کے روز وضاحت پیش کریں“۔

اس سے قبل انہوں نے الزام لگایاتھا کہ اس معاملے میں راشٹرایہ سیویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے ذمہ دار ملوث ہیں۔ ملک کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے رام مادھو نے 13اپریل کے روز 48گھنٹوں کے اندر ایک برسرعام معافی نامہ کی مانگ کے ساتھ ایک قانون نوٹس ملک کو ارسال کیاتھا۔

کرناٹک الیکشن کے متعلق بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ پوری اکثریت کے ساتھ بی جے پی واپس اقتدار میں ائے گی۔ ان سے جے ڈی ایس کے متعلق پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ انہیں ”مطلب کانگریس کوووٹ دینا“ ہے۔

سوالات کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مخلوط اسمبلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوگی۔ کرناٹک کی نئی اسمبلی کے لئے رائے دہی 10مئی کو مقرر ہے اور نتائج کااعلان 13مئی کو کیاجائے گا۔