شادی کے بعد جوڑے نے خود کومندر میں بند کرلیا

   

حیدرآباد2 مئی (یواین آئی) آندھراپردیش سکریٹریٹ کے دو ملازمین نے بین ذات شادی کے بعد ارکان خاندان کی مخالفت کے خوف سے مندر میں خود کوبند کرلیا۔ ضلع کرشنا بدھاپالم گاوں کی مندر میں ناگاراجو اور گائتری نے شادی کرلی تاہم والدین کی مخالفت کے شبہ پر انہوں نے خود کو مندر میں مقفل کرلیا۔ اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی۔کونسلنگ کی اور ان کو تحفظ کے تیقن کے بعد جوڑے نے دروازہ کھول دیا۔