شادی کے دو دن بعد دلہن کووڈ پازیٹیو، دلہا کورنٹائن میں

   

٭ مدھیہ پردیش میں ایک خاتون اپنی شادی کے دو دن بعد ہی کورونا وائرس پازیٹیو پائی گئی۔ چنانچہ بشمول دلہا 30 افراد کو اپنی مرضی کے مطابق گھر پر ہی سب سے الگ تھلگ رہنے کے لیے کورنٹائن اختیار پر مجبور ہونا پڑا۔ محکمہ صحت کے ارکان اسٹاف اب ضلع رائے سین کے ستلاپور گائوں میں گھر پر کورنٹائن اختیار کرنے والوں کے رابطہ میں آنے والوں کا پتہ چلانے میں مصروف ہیں۔