شادی کے نام پر عصمت ریزی کرنے والا وکیل گرفتار

   

حیدرآباد۔ رچہ کونڈہ پولیس نے شادی کے بہانے ایک خاتون کی عصمت ریزی کرنے کے الزام میں ایک 50 سالہ وکیل کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 30 سالہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ 2011-14 میں قانون کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اس کی وکیل سے ملاقات ہوئی تھی ۔ یہ دوستی میں بدل گئی ۔ اس دوران وکیل نے ایک فلیٹ پر لیجا کر خواب آور ادویات کھلا کر اس کی عصمت ریزی کی اور تصاویر لئے ۔ بعد میں وہ مسلسل خاتون کو بلیک میل کرکے عصمت ریزی کرتا رہا ۔2019 میںدونوں میں دوریاں آگئیں ۔ تاہم چند دن سے وکیل دوبارہ بلیک میل کر رہا تھا ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے وکیل کو گرفتار کرلیا ۔