شادی کے 30 سال بعد راجستھان میں طلاق ثلاثہ

   

کوٹہ 27 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص راجستھان کے ضلع جھالاوار میں ملزم قرار پایا۔ اُس نے مبینہ طور پر شادی کے 30 سال بعد زبانی طور پر طلاق ثلاثہ دی تھی۔ پولیس کے بموجب اِسے لائق تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے۔اسٹیشن ہاؤز آفیسر جیتندر سنگھ شیخاوت نے کہاکہ ایک مقدمہ ساگر خان کے خلاف سنیل پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے کیوں کہ اُس کی بیوی نے شکایت کی تھی کہ اِس کے شوہر نے زبانی طلاق ثلاثہ دی ہے۔