325 کروڑ روپئے مختص ، قبائیلی خاتون کے اندرماں گھر کا افتتاح ، ریاستی وزیر کے سری ہری کا خطاب
شادنگر ۔5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر حلقہ میں اندرامّا ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تقریباً 325 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ریاستی وزیر واکیٹی سری ہری نے کہا کہ مقامی ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر کی خصوصی کوششوں سے حلقہ کے لیے 3,500 اندرامّا مکانات منظور ہوئے۔ اتوار کے روز رنگا ریڈی ضلع کے فرخنگر منڈل کے انارم گاؤں میں قبائلی خاتون نیناوت جیوتی کے نئے اندرامّاں گھر کی تقریب گِرہ پرویش وزیر واکیٹی سری ہری، ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر، آر ڈی او این آر سریتا، ہاؤسنگ پروجیکٹ ڈائریکٹر چپلا نائک، ڈپٹی انجینئر سریش، اے ای سائی ناتھ، ایم پی ڈی او سریکانت، تحصیلدار ناگیا اور دیگر افسران و عوامی نمائندوں نے انجام دی۔ تقریب کے دوران وزیر، ایم ایل اے اور دیگر افسران نے روایت کے مطابق جیوتی اور ان کے اہلِ خانہ کو نئے کپڑے پیش کیے اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر واکیٹی سری ہری نے کہا کہ ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر شادنگر حلقہ کی ترقی کے لیے دور اندیشی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مرحلے میں ایک ہی حلقہ کیلئے 3,500 مکانات منظور کروانا اور تقریباً 325 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام لانا قابلِ ستائش ہے۔ منظور شدہ مکانات میں سے 2,780 مکانات مختلف مراحل میں مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 720 مکانات کی تعمیر جلد ہی ہوگی۔ حکومت کا مقصد ہر مستحق خاندان کو اپنا گھر فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر میونسپل چیئرمین اگنور بسویشور، نائب چیئرمین اندے موہن، آر ڈی او این آر سریتا، ایم آر او ناگیا، ایم پی ڈی او سریکانت، پروجیکٹ ڈائریکٹر چپلا نائک، ڈپٹی انجینئر سریش، اے ای سائی ناتھ، مارکیٹ کمیٹی نائب چیئرمین محمد علی خان بابر، سابق ایم پی پیز، کانگریس قائدین اور متعدد عوامی نمائندے و کارکنان موجود تھے۔